جمعہ, 25 اپریل , 2025

علی امین کی واپسی، گرفتاری کا الزام لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، گورنر کے پی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی،علی امین گنڈاپور کی اسمبلی میں واپسی، ان کی گرفتاری کا الزام لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

علی امین گنڈا پور کی اچانک واپسی پر گورنر کے پی، فیصل کریم کنڈی کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے یہ کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی والے یہ چاہتے تھے کہ لاشیں گریں اور سیاست کا موقع ملے۔

latest urdu news

گورنر کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور پہلے بھی کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگے تھے، اب بھی خود روپوش ہوگئے تھے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پاکستان دشمن ایجنڈے کو پروموٹ کیا، یہ چاہتے تھے کہ پختونخوا اور پنجاب پولیس کا آپس میں تصادم ہو۔

دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور اسلام آباد کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے اسلام آباد کی امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے اقدامات کی تعریف کی گئی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر دھاوے کو ناکام بنانے میں اسلام آباد پولیس نے شاندار کردار ادا کیا۔

پاک فوج، پنجاب پولیس اور رینجرز نے بھی صورتحال برقرار رکھنے میں بڑا اہم کردار ادا کیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter