ہفتہ, 26 اپریل , 2025

عالمی برادری فلسطین میں دیر پا امن کیلئے مناسب ماحول فراہم کرے، یوسف رضا گیلانی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری فلسطین میں دیرپا امن کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر غور کرے۔

چیئرمین سینیٹ کی جانب سے غزہ کی پٹی، مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی افواج کی وحشیانہ بمباری اور تسلط کا ایک سال مکمل ہونے پر شدید مذمت کا اظہار کیا گیا ہے۔

latest urdu news

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اسرائیلی افواج نے پچھلے 1 سال سے ظلم کی انتہا کر دی ہے، بین الاقوامی برادری کو فلسطینیوں کی حالت زار پر توجہ دینے اور تنازعہ کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی اراضی پر ناجائز قبضہ عالمی قوانین کی کھلم کھلی خلاف ورزی ہے، فلسطینی عوام کی جائز امنگوں کو تسلیم کیا جائے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو ملاقات میں پختونخوا کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

گورنر کے پی نے کہا کہ پی ٹی آئی یہ چاہتی ہے صوبہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگ جائے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئین میں گور نرراج کی گنجائش موجود ہے، وفاق گورنر راج لگانا چاہے تو لگا سکتا ہے اور اگر وفاقی حکومت اور صدر مملکت گورنر راج لگائیں گے تو اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter