طلال چودھری کی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نےمیڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کو اس کی موجودہ سیاسی تنہائی کا ذمہ دار اس کے "غیر سیاسی رویے” کو قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خود اسمبلیاں تحلیل کیں، استعفے دیے اور اب اسی پارلیمان میں واپسی کی راہیں تلاش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت میں سیاسی بصیرت کا فقدان ہے، کیونکہ پارٹی میں یا تو وکیل ہیں یا وہ لوگ جو چند ماہ پہلے سامنے آئے ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے بانی پی ٹی آئی پر براہ راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی سیاسی شخصیت نہیں تھے، اس لیے وہ پارٹی کو سنبھالنے میں ناکام رہے۔ طلال چودھری نے کہا کہ مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے اور جو پارلیمان کو چھوڑ کر گئے، وہ اب اسی جگہ واپس آئیں گے۔ انہوں نے پارٹی کے اندرونی معاملات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی کرے گی کہ کون شامل ہوگا اور کون نہیں۔

انہوں نے خاقان عباسی اور دیگر منحرف رہنماؤں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پارٹی نہیں چھوڑنی چاہیے تھی کیونکہ مسلم لیگ (ن) نے انہیں بہت کچھ دیا، آنے والے دنوں میں مسلم لیگ (ن) مزید مستحکم ہو کر سامنے آئے گی اور عوام کو حقیقی قیادت فراہم کرے گی۔

یاد رہے کہ خاقان عباسی سمیت کئی رہنما گزشتہ برس پارٹی قیادت سے اختلافات کی بنیاد پر کنارہ کش ہو چکے ہیں، جن پر طلال چودھری نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

 

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter