جمعہ, 25 اپریل , 2025

طبیعت کی ناسازی کے باعث نواز شریف کا لندن میں قیام طویل ہوگیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ان کا لندن میں قیام کچھ مزید دنوں کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ان کا لندن میں قیام کچھ مزید دنوں کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف ان دنوں لندن میں اپنے معالجین کی زیرِنگرانی ہیں اور آنے والے دنوں میں ان کے مزید چیک اپس بھی متوقع ہیں۔

latest urdu news

نواز شریف کی پاکستان واپسی کے لیے پہلے سے طے شدہ فلائٹ شیڈول میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، اور نئی واپسی کی تاریخ کا انحصار ان کے مکمل طبی معائنے اور ڈاکٹرز کی ہدایات پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق لندن میں مقیم مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی اپنے قائد کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں ایک پارٹی کنونشن میں مدعو کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، تاہم حتمی فیصلہ ان کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ان کے قریبی حلقے محتاط اور پرامید ہیں، اور دعا گو ہیں کہ وہ جلد مکمل صحتیابی کے بعد وطن واپس آئیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter