جمعہ, 25 اپریل , 2025

ضلعی حکومت کا پی ٹی آئی کا جلسہ مینار پاکستان کے بجائے شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، ضلعی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ مینار پاکستان کے بجائے شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں جلسہ کی جگہ تبدیل کرنے کا جائزہ لیا گیا، پی ٹی آئی جلسہ کیلئے سگیاں یا شاہ پور کانجراں کا انتخاب کیا گیا ہے، ضلعی حکام کی جانب سے جگہوں کے تعین کے لئے پولیس رپورٹ کی روشنی میں جائزہ لیا گیا ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی جانب سے این او سی جاری کرنے کا فیصلہ 5 بجے تک کئے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور کچھ دیر بعد اس کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کو جلسے کے لیے مینار پاکستان کی بجائے لاہور میں کوئی اور جگہ دیے جانے کا امکان ہے، اس متعلق ڈ پٹی کمشنرلاہورکی زیرصدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں پولیس رپورٹس اور اسلام آباد جلسے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا، ڈپٹی کمشنر لاہور نے پنجاب پولیس سے جلسے کے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter