جمعہ, 25 اپریل , 2025

شنگھائی تعاون تنظیم: اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کیلئے اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں یہ کہا گیا ہے کہ فوج آرٹیکل 245 کے تحت ایس سی او سمٹ کے دوران سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی اور فوج ایس سی او سمٹ کے دوران وفاقی دارالحکومت میں 17 اکتوبر تک تعینات رہے گی۔

latest urdu news

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی 5 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک ہوگی۔

وفاقی دارالحکومت کی تمام تر سکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے حوالے ہوگی اور پولیس سمیت دیگر ادارے ان کی معاونت کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں متعدد ممالک کے سربراہان اور نمائندے شرکت کریں گے۔

دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالی ایس سی او سمٹ میں بھارت کی نمائندگی کیلئے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شرکت کرینگے، جے شنکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

تاہم بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی پاکستان میں دو طرفہ ملاقاتوں سے متعلق تفصیلات آئندہ چند دنوں میں بتائی جائیں گی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter