جمعہ, 25 اپریل , 2025

سی ٹی ڈی کی خفیہ کارروائی، 2 دہشتگرد جہنم واصل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی ڈی کی خفیہ کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

لاہور میں ڈیرہ غازی خان کوئٹہ روڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے خفیہ اطلاع  پر کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔

latest urdu news

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دونوں خوارج اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ 2 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے دستی بم اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے حکم پر پولیس اہلکاروں کو باڈی کیم لگانے کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

مریم نواز کی جانب سے یہ ہدایت کی گئی ہے کہ باڈی کیم پولیس آپریشن، انویسٹی گیشن اور ٹریفک ونگ کے اہلکاروں کو لگائے جائیں گے جب کہ ڈیوٹی کے دوران سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

مبینہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے حکم پر پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو باڈی کیم لگانے کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، باڈی کیم لگانے کا مقصد پولیس کے رویے میں بہتری اور مانیٹرنگ کو یقینی بنانا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter