جمعہ, 25 اپریل , 2025

سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 خوارج ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس، رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیموں نے حساس اطلاع ملنے پر فوری پیش قدمی کی، تھانہ وہوا کے زیرِانتظام علاقے میں دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دہشت گرد بھاری ہتھیار، راکٹ لانچر اور ہینڈ گرینیڈ سے لیس تھے، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

latest urdu news

جھڑپ کے دوران متعدد دہشت گرد زخمی ہوئے جبکہ کچھ دہشت گرد جھاڑیوں اور پہاڑی ٹیلوں کی آڑ لے کر فرار ہوگئے۔

کارروائی کے دوران ایلیٹ فورس کے اہلکار عدنان حبیب اور سی ٹی ڈی کا اہلکار غضنفر معمولی زخمی ہوئے۔

دہشت گردوں کی ممکنہ نقل و حرکت کے پیش نظر پولیس پہلے ہی الرٹ تھی، اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سید علی کی قیادت میں اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بروقت کارروائی اور دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر ڈی جی خان پولیس، رینجرز اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کو سراہا، سرحدی علاقے میں سرچ اور سویپ آپریشن تاحال جاری ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter