جمعہ, 25 اپریل , 2025

سیکیورٹی فورسز کا وزیرستان میں آپریشن، 8 خوارج جہنم واصل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کر کے فتنہ الخوارج کے 8 کارکنوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا۔

latest urdu news

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فورسز کیساتھ مقابلے میں 8 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے بھی سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن کر کے 12 خوارج کو جہنم واصل کیا جبکہ آپریشن کے دوران 6 اہلکاروں کو شہید کیا گیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter