جمعہ, 25 اپریل , 2025

سینئر سفارتکار آمنہ بلوچ سیکرٹری خارجہ تعینات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سفارت کار آمنہ بلوچ کو سیکرٹری خارجہ تعینات کردیا گیا۔

سینئر سفارتکار آمنہ بلوچ کی سیکرٹری خارجہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

latest urdu news

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آمنہ بلوچ 11 ستمبر سے سیکرٹری خارجہ کے عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔

موجودہ وقت میں آمنہ بلوچ بیلجیئم اور یورپی یونین میں بطور سفیر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

فارن سروس آف پاکستان کیBS -22 گریڈ کی افسر آمنہ بلوچ کو تبدیل کرکے انہیں سیکریٹری خارجہ تعینات کردیا گیا ہے۔

یاد رہےکہ موجودہ سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہورہے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter