اسلام آباد، عوامی نیشنل پارٹی کے سینئررہنما زاہد خان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما زاہد خان کا یہ کہنا تھا کہ ایک نظریات اور سوچ کے ساتھ سیاست کررہے تھے، بدقسمتی سے ملک میں جو سیاست چل رہی ہے اس میں نظریات کہیں نظر نہیں آرہے۔
سینئر رہنما عوامی نیشنل پارٹی کا یہ کہنا تھا کہ ہم نے سیاست میں بڑی قربانیاں دی ہیں، موجودہ حالات کے پیش نظر مزید سیاست نہیں کر سکتا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا کہ مستقبل کا فیصلہ اپنے حلقے کے لوگوں کیساتھ مشاورت کے بعد کروں گا۔
دوسری جانب سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آ ئی) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ کیا حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ آج سیاسی لوگوں کی اہمیت ختم کی جا رہی ہے، فضل الرحمان نے یہ مطالبہ کیا کہ سیاستدانوں کو بااختیار بنائیں اور معاملات انکے سپرد کریں۔