سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے نتیجے میں 5 دہشت گردوں کو ابدی نیند سلا دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ، پنجگور اور ژوب میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے نتیجے میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کارروائیوں میں شدید فائرنگ سے 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف یہ کامیاب کارروائیاں 26 اگست کو بلوچستان میں دہشت گردی واقعات کے پس منظر میں کی گئی تھیں۔
دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کا بدنما چہرہ پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔
ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا 9 مئی کی ناکام بغاوت پر انکوائری کمیشن بنانا کسی مذاق سے کم نہیں ہے، خود ہی مجرم خود ہی منصف، اس سے بڑی بےشرمی کیا ہوسکتی ہے؟
عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے پختونخوا حکومت کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے، پشاور ہائیکورٹ نے اس درخواست کو رولز کی خلاف ورزی قرار دیا، اب 9 مئی کے ملزمان انکوائری کمیشن کیلئے خود ہی ایکٹ لائیں گے اور خود ہی منصف بن جائیں گے۔