جمعہ, 25 اپریل , 2025

سکھر، پولیس کے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں مغوی بازیاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر پولیس کی جانب سے آپریشن کے دوران 2 ماہ پہلے غوث پور سے اغوا کیے جانے والے مغوی کو بازیاب کرالیا گیا۔

سکھر کے علاقے بائجی کے کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تاحال جاری ہے جس دوران پولیس نے 2 ماہ پہلے غوث پور سے اغوا کیے جانے والے مغوی کو بازیاب کرالیا ہے۔

latest urdu news

سکھر پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب مغوی کو 2 ماہ پہلے نسوانی آواز میں بلا کر اغوا کیا گیا تھا، ڈاکو مغوی کو دوسرے مقام پر منتقل کررہے تھے کہ جس دوران خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، پولیس کے پہنچنے پر ڈاکو مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق شکارپور میں کچو کیٹی کے علاقے میں حساس اداروں اور پولیس کے آپریشن کے دوران گھوٹکی کے رہائشی مغوی کو بازیاب کرالیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی کو 11 روز پہلے گھوٹکی سے اغوا کیا گیا تھا، کارروائی کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter