جمعہ, 25 اپریل , 2025

سپریم کورٹ کا وضاحتی فیصلہ الیکشن کمیشن کی بدنیتی کے باعث جاری ہوا، شعیب شاہین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا وضاحتی فیصلہ الیکشن کمیشن کی بدنیتی کے باعث جاری ہوا ہے۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا کہ فل کورٹ کے 8 ججوں نے مخصوص نشستوں پر وضاحتی فیصلہ دیا، ابھی ججوں نے تفصیلی فیصلہ لکھا نہیں اور پہلے ہی اقلیتی نکتہ نظر سامنے آگیا ہے۔

latest urdu news

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پٹیشن کب فائل ہوئی یہ ریکارڈ منگوانے پر پتا چلے گا۔

اسی پروگرام میں بات کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں غیر معمولی وضاحت پر سوالات جائز ہیں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جس فریق نے کہا کہ وہ مخصوص سیٹیں نہیں مانگ رہے انہیں دے دی گئیں۔

بلال کیانی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان جب تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتا تب تک یہ اسٹیٹس برقرار ہے گا، بہتر ہوگا کہ تفصیلی فیصلے کے بعد نظرثانی اپیل میں معاملہ عدالت میں ہی حل ہو۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter