رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں جھگڑا، نہ عدلیہ کے لیے اچھا ہے اور نہ ہی ملک کے مفاد میں ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ججز کو چاہیے کہ آپس میں بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کریں، مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلہ آئین و قانون پر مبنی نہیں ہے۔
پی پی رہنما فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے 187 کا اختیار استعمال کر کے پاکستان تحریک انصاف کو سیٹیں دے دیں، سپریم کورٹ آف پاکستان میں جھگڑا نہ عدلیہ کے لیے اچھا ہے اور نہ ہی یہ پاکستان کیلئے بہتر ہے۔
واضح رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا گیا تھا اور مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب شہر قائد میں قیدی نمبر804 کی کیپ پہنے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسٹیڈیم روڈ نجی ہسپتال کے سامنے ڈاکو نقلی پستول اور قیدی نمبر 804 کی ٹوپی پہن کر ساتھی سمیت لوٹ مار کررہا تھا۔
شہریوں کی جانب سے مبینہ ڈاکوؤں کی درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔