جمعہ, 25 اپریل , 2025

سندھ پولیس نے 12 افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ پولیس نے اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے 12 افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا۔

کشمور، سندھ پولیس کی جانب سے پنجاب کے ضلع اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے 12 افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا ہے۔

latest urdu news

ایس ایس پی بشیر بروھی کا کہنا ہے کہ اوکاڑہ کے 12 افراد کو ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے سے بچایا گیا ہے۔

ایس ایس پی بشیر بروھی کے مطابق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ایس ایس پی بشیر بروھی کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو لکڑیاں کاٹنے کا جھانسہ دے کر کچے کی طرف بلایا گیا تھا۔

دوسری جانب سابق قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر اور رہنما مسلم لیگ ن چوہدری محمد عزیز انتقال کرگئے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) چوہدری محمد عزیز کا انتقال آج صبح اسلام آباد کے اسپتال میں ہوا، شہر اقتدار میں نمازہ جنازہ کے بعد چوہدری محمد عزیز کی میت حویلی کہوٹہ روانہ کردی گئی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter