جمعہ, 25 اپریل , 2025

سمندر میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے سمندر میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

کراچی، پاکستان کے سمندر میں تیل اور گیس کے دنیا کے چوتھے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

latest urdu news

اعلی سیکیورٹی حکام کی جانب سے اس بڑی خوشخبری کا انکشاف کرتے ہوئے یہ کہا گیا ہے کہ دوست ملک کے ساتھ مل کر جیوگرافک سروے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، سروے میں تقریبا 3 سال سے زائد کا عرصہ لگے گا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ سمندر میں موجود تیل اور گیس کے ذخائر کی جگہ کی نشاندہی بھی کر لی گئی۔

سابق رکن اوگرا محمد عارف کا کہنا تھا کہ تیل کے ذخائر کی دریافت گیم چینجر ثابت ہو گی، جبکہ گیس کے ذخائر ملنے سے معاشی لحاظ سے قسمت بدل سکتی ہے۔

سابق رکن اوگرا نے کہا کہ ملک ہر سال 200 ارب ڈالر تیل اور گیس پر خرچ کرتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کا سمندر 3 ہزار کلومیٹر طویل ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter