182
رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کو کل تک کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کو کل تک کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جانب سے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی گئی، عدالت نے سیکرٹری داخلہ سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کے خلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کیا، جسٹس حسن اورنگزیب نے کہا کہ گرفتاری سے روک دیتا ہوں لیکن عملدرآمد صرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حد تک ہو گا۔
تاہم، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔