جمعہ, 25 اپریل , 2025

سعودی عرب کو تقریبا 3 لاکھ ڈرائیورز کی ضرورت ہے، رانا مشہود

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی جانب سے ایک تقریب کے دوران سعودی عرب میں پاکستانی ورکروں کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔

رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو تقریباً 3 لاکھ ڈرائیورز کی ضرورت ہے اور پاکستانی مزدوروں کو اس موقعے سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی زبان اور رویوں میں بہتری لانا ہوگی۔

latest urdu news

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کا کہنا تھا کہ یو اے ای نے بھی شکایت کی ہے کہ پاکستانی ورکرز موبائلز پر لگے رہتے ہیں۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ بیورو آف امیگریشن کے مطابق ماہانہ 3 لاکھ نئی نوکریاں نکل رہی ہیں، جاپان، تھائی لینڈ، ویتنام سے سیاح پاکستان آنا چاہتے ہیں۔

چیئرمین یوتھ پروگرام کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ہزاروں سال پرانی سویلائزشن موجود ہے، ہم بدھ اور سکھ ٹورازم پر کام کر رہے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter