جمعہ, 25 اپریل , 2025

سرکاری ملازم کی وفات پر بیوی یا بچے کو اب نوکری نہیں ملے گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ پنجاب میں اب سرکاری ملازم کی وفات پر اسکی بیوی یا بچے کو نوکری نہیں ملے گی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے رول 17 کی پالیسیز مکمل ختم کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

قومی اخبار کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کی ملازمتوں کے حوالے سے رول 17 اے ختم کرنے سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں، تمام صوبائی محکموں کو رول 17 کی پالیسیز مکمل طور ختم کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

latest urdu news

پنجاب گورنمنٹ سول سرونٹس اپوائنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس رولز 1974 میں ترمیم کی گئی ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے متن میں یہ بتایا گیا ہے کہ ترامیم کے بعد جہاں 17 اے کا لفظ استعمال ہوا اس کو مانا نہیں جائے گا۔

یاد رہے کہ رول 17 اے کے مطابق سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں انکے بیوی یا بچوں میں سے کسی ایک کو نوکری دی جاتی تھی، لیکن اب اس رول کو ختم کر دیا گیا ہے، جسکے تحت اب نوکری نہیں مل سکے گی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter