جمعہ, 25 اپریل , 2025

سرکاری سکولوں کے مفرور ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے سرکاری سکولوں کے مفرور ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے مفرور اساتذہ کی حتمی لسٹ طلب کرلی گئی ہے، تمام ڈسٹرکٹ اور متعلقہ ایجوکیشن افسران کو 2 روز میں حتمی ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

latest urdu news

مفرور ملازمین نے وارننگ کے باوجود متعلقہ افسران سے رابطہ ہی نہیں کیا ہے، ایف آئی اے نے محکمہ تعلیم کو بیرون ملک میں مقیم ملازمین کا ڈیٹا دیا تھا، مفرور اساتذہ و ملازمین سالوں سے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔

محکمہ تعلیم کے مانیٹرنگ سیل اور ایف آئی اے کی معاونت سے مفرور ملازمین کا پتہ لگایا گیا ہے، مفرور ملازمین بیرون ملک مقیم ہیں اور دیگر جعلی میڈیکل جمع کرا کر گھر بیٹھے ہیں۔

دوسری جانب حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جب بلوچستان میں لوگ لاپتا ہوتے ہیں تو ہر با ضمیرشخص ان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، لاپتا افراد کے معاملے پر ہم سب سے زیادہ آواز اٹھاتے ہیں، لوگوں کی زبان اور برادری کی بنیاد پر قتل کرنا کھلی دہشتگردی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچستان میں جو ہوا یہ نا صرف قابل مذمت بلکہ کھلی دہشتگردی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter