جمعہ, 25 اپریل , 2025

سابق وزیراعظم عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش کی، لیکن انہوں نے جواب تک نہیں دیا، خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش کی، لیکن انہوں نے جواب تک نہیں دیا۔

ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں وزیردفاع خواجہ آصف نے لکھا کہ شہباز شریف کی جانب سے بحیثیت حزب اختلاف قومی اسبملی کئی بار بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کی پیش کش کی گئی لیکن نہ عمران خان نے کوئی جواب دیا اور نہ کسی رہنما نے اس متعلق کوئی جواب دیا۔

latest urdu news

وزیر دفاع خواجہ آصف نے لکھا کہ سابق وزیراعظم تکبر کیساتھ اپوزیشن کی طرف پُشت کیے بیٹھے رہے، کیونکہ اُن دنوں عمران خان کا اُس وقت کے آرمی چیف اور آئی ایس آئی سربراہ سے عشق جوان تھا۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بننے کے بعد بھی وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے فلور پر میثاق معیشت کی دعوت دی۔

وزیراعظم شہباز شریف خود چل کر ان کی سیٹوں پر گئے اور اپوزیشن لیڈر سمیت پی ٹی آئی کی فرنٹ سیٹوں پر بیٹھی تمام قیادت سے ہاتھ ملائے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کی قیادت اور محمود خان اچکزئی سے حال احوال کیا، کیا کوئی مثبت جواب ملا؟ بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات پرزور دیا گیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter