سابق قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری محمد عزیز دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔
اسلام آباد، سابق قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر اور رہنما مسلم لیگ ن چوہدری محمد عزیز انتقال کرگئے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) چوہدری محمد عزیز کا انتقال آج صبح اسلام آباد کے اسپتال میں ہوا، شہر اقتدار میں نمازہ جنازہ کے بعد چوہدری محمد عزیز کی میت حویلی کہوٹہ روانہ کردی گئی۔
نمازجنازہ میں رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ، سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف، سابق وزرائے اعظم سردار تنویر الیاس، سردار عتیق اور یعقوب خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
رہنما ن لیگ چوہدری محمد عزیز 3 بار ممبر اسمبلی اور سینئر وزیر رہے اور ایک بار قائم مقام وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں۔
دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے برطانیہ جانے کے امکانات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف لندن میں اپنے ڈاکٹرز سے روٹین چیک اپ کروانے کے لیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف ستمبر کے اختتام یا اکتوبر کے پہلے ہفتے تک لندن جا سکتے ہیں، لندن میں سابق وزیراعظم اپنے قیام کے دوران اپنا میڈیکل چیک اپ کروائیں گے اور اپنے صاحبزادوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔