ہفتہ, 26 اپریل , 2025

سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہی بخش سومرو انتقال کر گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سابق اسپیکر قومی اسمبلی بزرگ سیاست دان الہی بخش سومرو دار فانی سے کوچ کر گئے۔

سابق ن لیگی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہی بخش سومرو گزشتہ کئی دنوں سے بیمار تھے، وہ جیکب آباد سے کئی مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ الہی بخش سومرو اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ وفاقی وزیر بھی رہ چکے تھے۔

latest urdu news

مرحوم، ن لیگ کے دوسرے دور حکومت 1997 سے 1999 تک قومی اسمبلی کے اسپیکر رہ چکے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے تعزیتی بیان میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہی بخش سومرو کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا گیا، مغفرت اور درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

ن لیگی رہنما نے 2017 میں سیاست سے باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کردیا تھا اور کہا کہ اس وقت میری عمر 93 برس ہے اس لیے سیاست سے مستعفی ہونے کا اعلان کر رہا ہوں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter