126
آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث شرپسند عناصرکیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے خبردار کر دیا، کہتے ہیں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث شرپسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
آئی جی اسلام آباد نے ڈی چوک سمیت شہر بھر کی شاہراہوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں اور افسران کو ہدایات جاری کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں اور سرکاری عمارات کی حفاظتی اولین ترجیح ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آج شہر میں دفعہ 144نافذ ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا لہٰذا شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی غیرقانونی عمل کا حصہ نہ بنیں۔