جمعہ, 25 اپریل , 2025

رہنما پی ٹی آئی غلام محی الدین کی نظر بندی کالعدم قرار، رہائی کے احکامات جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن غلام محی الدین کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے غلام محی الدین کی زوجہ صبا دیوان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار بیرسٹر میاں علی اشفاق اور رانا معروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

latest urdu news

پنجاب حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم نے درخواست گزار کی درخواست کو سوموار کے لیے فکس کیا ہوا ہے تاہم عدالت نے پنجاب حکومت کے جواب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یہ ریمارکس دیئے کہ آپ کے پاس نظر بندی کے جواز کے طور پر کیا میٹریل ہے؟

عدالت نے رہنما پی ٹی آئی و ممبر آزاد کشمیر اسمبلی غلام محی الدین کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیکر انہیں فورا رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ 17 ستمبر کو لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رکن آزاد کشمیر اسمبلی غلام محی الدین دیوان کو حراست میں لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق غلام محی الدین دیوان منہاج القران کی میلاد کانفرنس میں شریک تھے، غلام محی الدین کو میلاد کانفرنس میں شرکت سے واپسی پر گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے مطابق غلام محی الدین اس وقت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، اور موصوف کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter