ہفتہ, 26 اپریل , 2025

رمضان شوگر مل ریفرنس، وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت ریلیف مانگ لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان شوگر مل ریفرنس، وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت ریلیف مانگ لیا۔

احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

latest urdu news

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جیسے عدالت نے منظور کر لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں نیب ترمیمی قانون کے تحت ریلیف مانگ لیا۔

دونوں نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئے نیب قانون کے تحت احتساب عدالت کا ریفرنس پر سماعت کا اختیار نہیں لہٰذا عدالت ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرے۔

عدالت نے درخواست پر نیب سے 11 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter