جمعہ, 25 اپریل , 2025

دھاوا بولنے کی قیمت ادا کرنا ہوگی، محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دھاوا بولنے کی قیمت ادا کرنا ہوگی، اگر مزید لائن کراس کی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

وفاقی داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہا کہ دھاوا بولنے کی قیمت ادا کرنا ہوگی، اگر مزید لائن کراس کی گئی تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

latest urdu news

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے شرپسندوں نے پولیس پر آنسو گیس کے شیل پھینکے، پولیس پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 80 سے 85 جوان زخمی ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں افغان باشندے کیسے آئے؟ 48 گھنٹوں میں 120 افغان شہری حراست میں لیے گئے ہیں، پی ٹی آئی کے مظاہرین میں افغان باشندوں کی موجودگی تشویشناک ہے، ایک طرف دھاوا اور ایک طرف مذاکرات نہیں چل سکتے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کسی کی پراپرٹی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے لیکن وہ یہ سب کچھ کر رہے ہیں، ان کے پاس ہتھیار ہیں ہمارے جوانوں کے پاس اسلحہ نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ساری صورتحال کے ذمہ دار علی امین گنڈاپور ہیں، انہیں بہت سمجھانے کی بہت کوشش کی گئی لیکن ان کے عزائم کچھ اور ہیں، علی امین گنڈا پور چاہتے تو بات ہو سکتی تھی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter