ہفتہ, 26 اپریل , 2025

دستی بم پھٹنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دستی بم پھٹنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

پشاور، کچرے کے ڈھیر سے ملنے والا دستی بم پھٹنے سے 10 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

latest urdu news

پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے خزانہ میں کچرے کے ڈھیر میں دستی بم پھٹنے سے دھماکا ہوا جس میں ایک 10 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ کباڑ کا کام کرنیوالے بچے کو کچرے کے ڈھیر سے ہینڈ گرینیڈ ملا اور بچے نے ممکنہ طور پر دستی بم کی پن کھینچی جس سے دھماکا ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فورسز کیساتھ مقابلے میں 8 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter