دراندازی کی کوشش ناکام ، 54 خوارج جہنم واصل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا کر 54 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، 25 اور 26 اپریل کی درمیانی رات اور پھر 26 اور 27 اپریل کی رات شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کا بروقت پتہ لگایا، جو پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

فوجی دستوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی، آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق یہ خوارج اپنے غیر ملکی سرپرستوں کے اشارے پر پاکستان میں بڑے پیمانے پر دہشت گرد کارروائیوں کی نیت سے دراندازی کر رہے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے وقت میں جب بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے، خوارج کی یہ سرگرمیاں اس بات کی واضح علامت ہیں کہ وہ کن قوتوں کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری مہم میں کسی ایک کارروائی میں اتنی بڑی تعداد میں خوارج کو مارنے کا یہ ایک ریکارڈ واقعہ ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter