صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں خسرے کے کیسز میں اضافہ ہو گیا۔
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مختلف اضلاع میں رواں ہفتے میں خسرے کے 125 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں خسرے کے سب سے زیادہ 21 کیسز باجوڑ ڈی ایچ کیو خار سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
باجوڑ اور پشاور میں 21 کیسز، شانگلہ میں 20 کیسز، ڈی آئی خان میں 17 کیسز اور مالاکنڈ میں خسرہ کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بنوں اور لوئر دیر میں 10، لوئر کوہستان میں 6 اور صوابی میں خسرہ کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا پاکستان میں انعقاد کامیاب خارجہ پالیسی کا عکاسی کرتا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے میں اہم ترین اجلاس ہوا جس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں اسلام آباد کی تزئین و آرائش اور دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔