172
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے بڑھ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ نارتھ سی کروڈ اگست کے بعد پہلی بار 80 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلا گیا جبکہ گزشتہ ماہ برینٹ کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے کم ہوئی ہے۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے گزشتہ ہفتے کے دوران تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق توقع ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل پیدا کرنیوالے ممالک کا گروپ (اوپیک) پیداوار میں کمی کے فیصلے کو واپس لے سکتا ہے۔
دوسری جانب بس کی وین کو ٹکر سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 شدید زخمی ہوگئے۔
افسوناک حادثہ موٹر وے پر کوٹ عبدالمالک کے قریب پیش آیا، حادثہ کا شکار ہونیوالی وین کوہاٹ سے لاہور آرہی تھی کہ راستے میں حادثے سے دوچار ہوگئی، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔