جمعہ, 25 اپریل , 2025

خاتون پولیس آفیسر نے عالمی اعزاز حاصل کرلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون آفیسر پنجاب پولیس رفعت بخاری نے عالمی اعزاز حاصل کر لیا۔

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس ایس پی رفعت بخاری کو امریکا کے شہر شکاگو میں منعقد ہونے والی 61 ویں سالانہ کانفرنس میں شاندار خدمات پر عالمی ایوارڈ سے نوازا ہے۔

latest urdu news

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی رفعت بخاری ان دنوں پنجاب سیف سٹیز میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں، یہ ایوارڈ دنیا بھر سے ہر سال 1 خاتون پولیس افسر کو معاشرے کیلئے غیر معمولی خدمات کے پیش نظر دیا جاتا ہے۔

ایس ایس پی رفعت بخاری کو خواتین کے تحفظ، اے آئی روڈ سیفٹی میکنزم اور انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ کی غیر معمولی تیاری پر اس انعام سے نوازا گیا ہے۔

کانفرنس میں صدر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن ڈیبرا فریڈل نے رفعت بخاری کو شاندار ایوارڈ سے نوازا، آئی جی پنجاب عثمان انور اور ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس نے رفعت بخاری کو مبارکباد دی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا یہ کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے میری اور اٹارنی جنرل کی ملاقات ہوئی، چیف جسٹس نے واضح کیا کہ انہیں توسیع میں دلچسپی نہیں، اس قسم کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس معزز شخص ہیں، ان کے بارے میں بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے درست بات نہیں ہے، میری میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے، اب کسی دوسرے موضوع پر بات کرلیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter