جمعہ, 25 اپریل , 2025

حکومت کا سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں ٹھوس اقدامات کا عملی آغاز کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

وفاقی حکومت کی جانب سے کفایت شعاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے گزشتہ 3 سال سے خالی تمام آسامیاں ختم کر کے نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ اخراجات کم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایک سال سے زائد عارضی بھرتیوں کے علاوہ نئی بھرتی نہیں ہوگی جبکہ سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج، تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر اور ہرقسم کی نئی مشینری کی خریداری پر پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی جبکہ مشینری اور آلات کی خریداری پر مکمل پابندی عائد ہوگیا۔

اس کے علاوہ حکومتی اخراجات پر ملک سے باہر علاج کیساتھ غیر ضروری بیرونی دوروں پر پابندی کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو نوٹیفکیشن بھیج دیا گیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter