جمعہ, 25 اپریل , 2025

حکومت خود پی ٹی آئی کے جلسے کی تشہیر کرتی ہے، شاہد خاقان عباسی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سربراہ عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت خود پی ٹی آئی کے جلسے کی تشہیر کرتی ہے، یہ ماننا ہو گا کہ پی ٹی آئی کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہا کہ میں پہلے بھی ہونے والی وکلا تحریک کا حصہ نہیں بنا، کیونکہ مجھے ان کی حقیقت پہلے دن ہی سمجھ آگئی تھی، وہ تحریک سابق ڈکٹیٹر مشرف کو ہٹانے کے لیے تھی،اس میں جج، وکیل سب ٹول کے طور پر استعمال ہوئے ، اس تحریک کا مقصد سب کے سامنے ہے ، لیکن اسکی پشت پناہی کون کررہا تھا وہ مجھے معلوم نہیں ۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ سلمان راجہ اگر بات کر رہے ہیں تو ان کی بات سیاسی ہو گئی، وکلا کو یہ معاملہ خود کرنا ہو گا، وکلا پورے پاکستان سے کھڑے ہوں گے اور ججز بھی ساتھ ہونگے۔

سابق وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ یہ میری رائے ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بال کھینچنے والی پکچر فیک تھی۔
بانی پی ٹی آئی کا 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کی بجائے احتجاج کا اعلان

بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت سے متعلق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جیل میں انسان کی سوچ بدل جاتی ہے، جو خود جیل میں ہے وہ اسٹیبلشمنٹ سے کیا بات کرے گا۔

سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ راولپنڈی کو حکومت خود بند کرے گی،یہ نئی حکومت ہے یہ اپوزیشن کا جلسہ بھی خود کرتی ہے، درحقیقت یہ حکومت انہیں خود جلسہ بنا کر دے گی

شیئر کریں:
frontpage hit counter