جمعہ, 25 اپریل , 2025

حکومت ترمیم سے آئین کا حلیہ بگاڑنے جارہی ہے، اسد قیصر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، رہنما پی ٹی آئی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت ترمیم سے آئین کا حلیہ بگاڑنے جارہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ یہ آئینی ترمیم آرٹیکل 8 میں کی جارہی ہے، آرٹیکل 8 شہریوں کے بنیادی حقوق کے بارے میں ہے، ملٹری کورٹس میں سویلینز کا ٹرائل بھی اسی ترمیم کا حصہ ہے۔

latest urdu news

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے کل بہت حکمت اور دانائی کے ساتھ فیصلہ کیا، مجھے افسوس بلاول بھٹو پر ہے جو اس آئینی ترمیم کے بارے میں علم ہونے کے باوجود جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔

اسد قیصرنے کہا کہ بلاول بھٹو کے علم میں ہے اس ترمیم کے ذریعے شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے کی بات ہو رہی ہے، اس ترمیم کے بعد بلاول بھٹو کو جمہوریت کی بات نہیں کرنی چاہیے۔

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے پارلیمنٹ ہاؤس سے تحریک انصاف کے گرفتار اراکین اسمبلی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

جج انسداد دہشتگردی عدالت ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے تحریک انصاف کے ایم این ایز کے خلاف تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے پراسیکیوٹر سے یہ سوال کیا کہ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت، احمد چٹھہ اور دیگر ایم این ایز سے کچھ برآمد ہوا ہے؟ اس پر پراسیکیوٹر راجہ نوید کا کہنا تھا کہ کچھ بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter