جمعہ, 25 اپریل , 2025

حکومت آئینی ترمیم کی بجائے بجلی بل کم کرنے پر توجہ دے: مفتاح اسماعیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت آئینی ترمیم کی بجائے بجلی بلوں کو کم کرنے پر توجہ دے۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ اس وقت آئینی ترامیم کے بجائے بجلی بلوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مہنگائی میں پسے پاکستان کے عوام کو ریلیف مل سکے۔

latest urdu news

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئینی عدالت کیلئے ترمیم پر حکومت کی نیت کچھ اور ہےوہ فرد واحد کیلئے یہ ترمیم کر رہی ہے اور فرد واحد کیلئے ترامیم عدالتی نظام میں پیچیدگیاں پیدا کرے گی۔

سابق وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ این ایف سی فارمولے کو بھی از سرنو دیکھنے کی ضرورت ہے، اس میں اخراجات بالخصوص سود اور دفاع کے اخراجات پر بات ہونی چاہیے

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ حکومت اور سیاستدان اپنے مفادات کی بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دیں اگر ملک کو کوئی نقصان پہنچا تو پھر سب لکیر ہی پیٹیں گے۔

سربراہ مسلم لیگ ق کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی بقاء کیلئے تمام اداروں ،حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter