12
اسلام آباد،بھارت کے خلاف حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی فضائی قوت میں شامل جدید چینی لڑاکا طیارے جے-10 سی نے اپنی جنگی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، اور بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کی۔
برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فضائیہ کے جے-10 سی طیارے نے بھارت کا جدید فرانسیسی رافیل طیارہ مار گرایا،چینی دفاعی امور کے ماہرین نے اسے نہ صرف ایک بڑی عسکری کامیابی قرار دیا بلکہ کہا کہ یہ چینی دفاعی ٹیکنالوجی کی عالمی سطح پر ایک زبردست تشہیر بھی ہے۔
چینی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنگی میدان میں حاصل ہونے والی ایسی کامیابیاں کسی بھی دفاعی سازوسامان کی شہرت بڑھانے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہوتی ہیں، یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان نے جنگی صورتِ حال میںجے-10 سی طیارے کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا۔
دوسری جانب امریکی میڈیا نے بھی بھارت کے2رافیل جنگی طیارے مار گرائے جانے کی آزادانہ طور پر تصدیق کی ہے، ویڈیو فوٹیج اور ملبے کے تجزیے سے ثابت ہوا کہ تباہ شدہ طیارے فرانسیسی ساختہ رافیل تھے۔