جمعہ, 25 اپریل , 2025

حافظ نعیم الرحمن کا بجلی کے بلز میں ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے بجلی بلوں میں ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں لگائے گئے 36 قسم کے ٹیکسز کو ختم کیا جائے، حکومت کی جانب سے 14 روپے کا بجلی بلوں میں جو ریلیف دیا گیا ہے وہ ناکافی ہے۔

latest urdu news

امیر جماعت اسلامی کا یہ کہنا تھا کہ بجلی بلوں پر 14 روپے کا ریلیف پورے پاکستان کیلئے ہونا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمن کا یہ کہنا تھا کہ ہم نے پیچھے دنوں کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال کی، ہم مزید ہڑتالیں کریں گے اور عدالت کا راستہ بھی اختیار کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید یہ کہنا تھا کہ ملک میں جاری دہشتگردی کے تانے بانے بھارت اور امریکا سے ملتے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی نائن الیون کے بعد آئی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ مذاکرات سے پہلے ماحول کو بہترکرے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب نے کہا کہ حکومت نے اپنے کیسز کے لیے این آراوٹو لیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف بے بنیاد کیسز بنائے۔

پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ نیب ترامیم کے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد وکلا سے مشاورت کریں گے، بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل سے کوئی لینا دینا نہیں، فیض حمید جنرل باجوہ کی اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں کرسکتا تھا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter