جمعہ, 25 اپریل , 2025

جے یو آئی نے آئینی ترامیم سے متعلق حکومتی مسودہ مسترد کردیا ہے: کامران مرتضیٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے آئینی ترامیم سے متعلق حکومتی مسودہ مسترد کر دیا ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما کامران مرتضیٰ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے آئینی ترامیم سے متعلق حکومتی مسودہ مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی مخصوص شخص کو سیاست میں شامل کرنے یا نکالنے کے لیے ترمیم لانا مناسب نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے پی ٹی ایم کے بارے میں کہا کہ اگر ان کا علیحدگی کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے تو وہ ان سے معذرت خواہ ہیں۔

latest urdu news

کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ جے یو آئی (ف) آئینی ترمیم کے قریب ہے یا دور۔ تاہم، ایک دو روز میں مولانا فضل الرحمٰن اپنا ترمیمی مسودہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) نے نہ صرف حکومتی مسودہ بلکہ ہائیکورٹ کے ججوں کے تبادلے سے متعلق شق کو بھی مسترد کردیا ہے۔ پروگرام میں کامران مرتضیٰ نے آئینی عدالت کے فیصلوں کی سپریم کورٹ پر بائنڈنگ ہونے، ججز کی تعیناتی، اور آرٹیکل 184 (3) کے اختیار سے متعلق آئینی ترمیم کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔

ایک سوال کے جواب میں کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پاکستان میں سیاست کرنے والوں کو بھارت سے جوڑنے کا رجحان ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی شخص پر غداری کا لیبل لگانا یا اسے بیرونی فنڈنگ کا الزام دینا غیر منصفانہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پابندیاں لگانا مسئلے کا حل نہیں بلکہ لوگوں کو گلے لگانا اور مکالمہ کرنا ضروری ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter