ہفتہ, 26 اپریل , 2025

جے یو آئی (ف) اور جماعت اسلامی کا اتحاد حکومت کے لیے خطرہ نہیں، ملک محمد احمد خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) اور جماعت اسلامی کے اتحاد سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، لیکن ایک سیاسی جماعت غیر ضروری طور پر ہلچل پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، مولانا فضل الرحمان اور جماعت اسلامی کا اتحاد سیاسی طور پر قابلِ تحسین ہے، دونوں جماعتیں ماضی میں بھی متحدہ مجلس عمل کے تحت اکٹھی کام کر چکی ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ حکومت کو کسانوں کی سہولت کے لیے کام کرنا چاہیے، اگر حکومت سپورٹ پرائس سے باہر آ رہی ہے تو کسانوں کے دیگر مسائل پر بھی توجہ دینی ہوگی، انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر کسان کو امدادی قیمت دی جائے تو اس کا فصل کی پیداوار پر کیا اثر ہوتا ہے؟ کیا آج بھی کسان فی ایکڑ اتنی پیداوار لے رہا ہے جتنی ممکن ہونی چاہیے؟

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ 1994ء میں زرعی ٹیکس کی بات ہوئی تو پتہ چلا کہ زیادہ تر کسانوں کے پاس ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم زمین ہے، جو اب وراثت میں تقسیم ہو کر مزید کم ہو چکی ہوگی۔

سندھ کے پانی سے متعلق اعتراضات پر انہوں نے کہا کہ اسے بلیک میلنگ نہیں سمجھتے، اگر کوئی خدشات ہیں تو ان پر بات ضرور ہونی چاہیے۔

دہشتگردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوجی قیادت نے جو مؤقف اختیار کیا، اس پر پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ کسی کو بھی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ ہمارے ملک اور ہماری طرزِ زندگی کو چیلنج کرے، پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter