جن طالبان کیلئے ہم نے الزامات برداشت کیے آج وہ ہندوستان کیساتھ کھڑے ہیں ، خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جن طالبان کے لیے برسوں تک عالمی دباؤ اور مغربی ممالک کی تنقید برداشت کی، آج وہی طالبان کابل میں بیٹھ کر اسرائیل اور بھارت جیسے پاکستان مخالف قوتوں کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات وہ خود نہیں، بلکہ بھارت کے معروف صحافی اور دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی کہہ رہے ہیں ، جو بھارتی میڈیا میں ایک معتبر آواز سمجھے جاتے ہیں۔

latest urdu news

خواجہ آصف کے مطابق پراوین ساہنی نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی مہم آپریشن سندورکو دنیا بھر میں صرف اسرائیل اورافغانستان (طالبان حکومت) کی حمایت حاصل ہوئی۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ2 روز پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ طالبان حکومت کے عبوری وزیر دفاع نے پاکستان کے ساتھ حالیہ سرحدی کشیدگی کے بعد خفیہ طور پر بھارت کا دورہ کیا ہے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ آرمی چیف اور وزیراعظم قوم کو جہاد کے نظریے پر متحد کریں۔

ایبٹ آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام "دفاعِ پاکستان اور غزہ یکجہتی مارچ” منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں مردوں اور خواتین نے جوش و جذبے سے شرکت کی۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter