جمعہ, 25 اپریل , 2025

جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کی لڑائی اب کھل کر سامنے آگئی ہے، محمود خان اچکزئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کی لڑائی پہلے سے جاری تھی لیکن اب کھل کر سامنے آ گئی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کے دوران محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کی لڑائی میں ہم جمہوری صفوں میں کھڑے ہوں گے۔

latest urdu news

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے آئین کے دفاع کا حلف لیا تھا، جتنی بھی قربانیاں دینی پڑیں، ہم قربانیاں دیں گے، ہم دیکھیں گے کہ میدان میں کون قربانی دیتا ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی سے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے ملاقات کی جس میں باہمی امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، کے پی میں قیام امن کے لئے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا یہ کہنا تھا کہ دہشت گردی ہر شکل میں قابل مذمت ہے، دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ پاکستان کی آواز ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو ایک ہونا ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اے این پی نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، عوامی نیشنل پارٹی کے لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کو قربان کیا ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter