ہفتہ, 26 اپریل , 2025

جماعت اسلامی بد نیتی پر مبنی آئینی ترمیم کو مسترد کرتی ہے، نائب امیر جماعت اسلامی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی بد نیتی پر مبنی آئینی ترمیم کو مسترد کرتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین کے تحفظ کے لیے عوام کو منظم اور متحرک کریں گے، اسٹیٹ دھرنا معاہدے پر عمل کرے، معاہدے سے راہ فرار اختیار کرنے کا راستہ حکومت کو مہنگا پڑے گا۔

latest urdu news

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عوام سے بجلی، گیس اور پٹرول کی حقیقی قیمتیں وصول کرنے سے ہی معیشت کا پہیہ چلے گا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی رکن سازی مہم پورے ملک میں جاری ہے،21 ستمبر کو جماعت اسلامی کے سیاسی امور کا جائزہ اجلاس ہو گا۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 6 اکتوبر کے روز ملی یکجہتی کونسل کی کوئٹہ میں غزہ فلسطین کانفرنس ہو گی جبکہ 7 اکتوبر کو پورے ملک میں غزہ فلسطین سے یکجہتی کا دن منایا جائے گا۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ گرفتاریوں سے اور لوگوں کو پکڑنے سے کبھی ملک نہیں چلا کرتے، بلاول بھٹو زرداری جیت کے نشان بنا رہے تھے اور اب کہتے ہیں کہ میں لاعلم ہوں۔

سابقہ وفاقی وزیر نے کہا آئندہ 45 روز میں حکومت کا خاتمہ آپ کو نظر آئے گا، اسٹیٹ ریت کی دیوارثابت ہوئی ہے اور اب صرف دھکا باقی رہ گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کو پتہ ہے عمران خان کو جیل کے دروازے پر لانا بھی انقلاب کو دعوت دینا ہے، جس دن بانی پی ٹی آئی جیل سے رہا ہونگے سڑکوں پر لوگوں کا ہجوم ہو گا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter