جمعہ, 25 اپریل , 2025

جعلی حکومت وقتی فائدے کیلئے عدلیہ کی آزادی داؤ پر لگا رہی ہے، بیرسٹر سیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت وقتی فائدے کیلئے عدلیہ کی آزادی داؤ پر لگا رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا کہ مجوزہ ترامیم کا مسودہ نہ دکھانے سے ظاہر ہے پوری دال ہی کالی ہے، جعلی حکومت اپوزیشن کو کیا اپنے اتحادیوں کو بھی مسودہ نہیں دکھا رہی، اپوزیشن اور اتحادیوں کو ورغلانے کے لئے ترامیم کے مختلف مسودے تیار کیے گئے۔

latest urdu news

مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا ہے کہ مجوزہ ترامیم کو ٹھکانے لگانے میں وکلاء برادری تحریک انصاف کا ساتھ  دے، مجوزہ ترامیم کے خلاف سیاستدانوں سے زیادہ ان پر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی میں وکلاء برادری نے بڑی قربانیاں دی ہیں، وکلاء برادری نے ہمیشہ عدلیہ کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا، نا اہلی کے اس شاندار کارنامے پر جعلی حکومت کو چاہیے کہ خود ہی مستعفی ہوجائے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں انٹرا پارٹی انتخابات مقدمات کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمارا پارٹی کا اسٹرکچر موجود ہے، امید ہے 2 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا۔

بیرسٹر گوہرکا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے الیکشن کمیشن ہماری راہ میں مزید رکاوٹیں نہیں ڈالے گا، لاہور کا جلسہ اپنے وقت پر ہو گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بھی اب چیزیں واضع کر چکی ہے، الیکشن کمیشن کے لئے یہ موزوں نہیں کہ وہ ایک پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر بات کرے اور باقیوں کو چھوڑ دے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter