جمعہ, 25 اپریل , 2025

جج جلد ہی عمران خان کو سزا سنائے گا، علیمہ خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جج نے جلد ہی عمران خان کو سزا سنانی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان کا یہ کہنا تھا سپریم کورٹ کو عوام نے بچانا ہے، یہ ہمیں کبھی بھی ملٹری کورٹ میں لے جائیں گے۔

latest urdu news

علیمہ خان کا یہ کہنا تھا کہ ہمارے بہت سے لوگ ملٹری جیل میں ہیں، ہمارا بھانجا بھی ملٹری جیل میں ہے، کسی کو معلوم نہیں کہ ان کو کب اور کتنی سزا ہو جائے گی، اب یہ ایسا قانون لانا چاہتے ہیں کسی کو بھی اٹھا کر لے جائیں۔

عمران خان کی بہن کی جانب سے دعویٰ کرتے ہوئے یہ کہا گیا ہے کہ جج نے جلد سابق وزیراعظم کو سزا سنا دینی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ سننے میں آرہا ہے سابق وزیراعظم کو بھی ملٹری جیل میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ عمران خان کو کیسے جیل میں رکھیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter