جمعہ, 25 اپریل , 2025

جب بولیں تو اتنی ہمت رکھیں کہ جواب بھی سن لیا کریں، بیرسٹر گوہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جب بولیں تو اتنی ہمت رکھیں کہ جواب بھی سن لیا کریں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج ایک مرتبہ پھر اسمبلی کے فلور پر پوائنٹ آف آرڈر نہیں ملا اس لیے یہاں بول رہے ہیں۔

latest urdu news

بیرسٹر گوہر نے وزیر دفاع کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف اپنی زبان ٹھیک کر لیں اور ہیٹ فگر نا بنیں، جب بولا کریں تو اتنی ہمت رکھیں کہ جواب بھی سن لیا کریں، ہم تو دل پر پتھر رکھ کر پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ کل اسپیشل کمیٹی میں خورشید شاہ کو چیئرمین بنایا گیا، ہم اپوزیشن میں ہیں ہم میں سے چیئرمین بنا دیتے، یہ کمیٹی 25 کروڑ افراد کی نمائندگی کرتی ہے۔

چیئرمین بیرسٹر گوہر کا یہ کہنا تھا کہ میں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بھی کہا کہ ایکسٹینشن نہ لیں، ہمارے لیے تمام ججز احترام کے قابل ہیں لیکن ایکسٹینشن کے بارے میں ٹرینڈ سیٹ کرنا ہوگا۔

اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا، یہ 9 مئی سے بڑا سانحہ ہے، اس پر جو کمیٹی بنی ہے اسے چاہیے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھے اور اسکی تہہ تک جائے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter