پشاور میں آندھی اور تیز بارش کے بعد آنے والے طوفان سے متعدد چھتیں اڑ گئیں۔
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آندھی اور تیز بارش کے بعد آنے والے طوفان سے متعدد چھتیں اڑ گئیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ چارسدہ کے علاقے ترنگزئی خٹ کورونہ میں تیز آندھی اور طوفان کی وجہ سے کمرے کی چھت گرگئی جس میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چارسدہ میں چھت گرنے سے جان کی بازی ہارنے والوں میں میاں بیوی اور ان کے 3 بچے شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو چارسدہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں متاثرین زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
دوسری جانب کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 اہلکارشدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں اہلکار راستے میں ہی جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد پولیس وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔