ہفتہ, 26 اپریل , 2025

تمام چیزوں کا اختیار پارلیمان کے پاس ہے کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، دانیال چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، رہنما مسلم لیگ (ن) دانیال چودھری کا کہنا ہے کہ تمام چیزوں کا اختیار پارلیمان کے پاس ہے کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ن لیگ دانیال چودھری نے کہا کہ ملک میں آئینی ترمیم پہلی مرتبہ نہیں ہورہی، پہلے دن سے کوشش تھی آئینی ترمیم پر تمام جماعتوں سے بات چیت کی جائے، پارلیمنٹ کے فیصلے مطابق ملک چلنا ہے۔

latest urdu news

دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ انصاف کے حصول کے لیے عوام کی زندگیاں گزر جاتی ہیں، لوگوں کو انصاف تب ملے گا جب ادارے متحرک ہونگے، ترامیم سے چیزیں خراب نہیں بلکہ مزید بہتری کیطرف جائیں گی۔

رہنما ن لیگ کا یہ کہنا تھا کہ ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا کہ پارلیمان کو کس طرح چلانا ہے، تمام چیزوں کا اختیار پارلیمان کے پاس ہے، ترامیم سے پارلیمنٹ اور جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔

دانیال چوہدری کا یہ کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں تمام جماعتوں سے بات چیت کرکے آگے بڑھیں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter