ترکی کا بھارتی جارحیت پر اظہار تشویش، پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ، ترکی نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر کی گئی بلااشتعال جارحیت پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

latest urdu news

ترکی کے وزیر خارجہ حاقان فدان نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں بھارتی حملے، پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی ہر حال میں پاکستان کے ساتھ ہے اور اس کڑے وقت میں اس کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

حاقان فدان نے خطے میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی تشویش ظاہر کی، جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے حالات کی نزاکت کے پیش نظر قریبی رابطے اور مسلسل مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دوسری جانب بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی متعدد پوسٹوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھارتی حملوں کے جواب میں بھرپور ردعمل دیتے ہوئے چری کوٹ سیکٹر کے بالمقابل واقع جبڑی پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

کارروائی کے نتیجے میں پوسٹ میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث بھارتی فوجی اپنی جان بچانے کے لیے پوسٹ چھوڑ کر فرار ہو گئے، ویڈیوز میں پوسٹ سے اٹھتا دھواں اور تباہی کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter